روزے دار کی سانسں اورشیطان

(44) روزے دار کی سانسں اورشیطان :

ایک نیک شخص مسجد کی طرف جا رہا تھا، اس نے مسجد میں دوآدمی دیکھے جن میں سے ایک نما ز پڑھ رہاتھا اوردوسرا مسجد کے دروازے پر سویا ہوا تھا جبکہ شیطان باہرپریشان کھڑا تھا۔ اس نیک شخص نے شیطان سے پوچھا: میں تجھے حیران(surprised) کیوں دیکھ رہا ہوں؟ شیطان نے جواب دیا: اس مسجد میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے جب بھی میں اس کے پاس نماز میں وسوسے ڈالنے کے لئے مسجد میں جانے کی کوشش کرتاہوں تومسجد کے دروازے پر سونے والےشخص (کہ جس کا روزہ ہے)کے سانس مجھے مسجد میں جانے سے روک دیتے ہیں۔(حکایتیں اور نصیحتیں ص 85)

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! ! اس سچّے واقعے سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ روزہ دار کی سانسوں سےبھی شیطان ڈرتا ہے تو روزہ رکھنے والا بہت خوش نصیب(lucky) ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان شریف میں تو روزے رکھیں ہی ساتھ ساتھ رمضان شریف کے علاوہ نفل روزے بھی رکھیں۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)